جو شخص قربانی کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اور قربانی کا ثواب حاصل کرنا چاہتا ہو تو اسے کیا کرنا چاہئے

  السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

 کوئی شخص اگر قربانی کرنے کی طاقت  نہ رکھتا ہو اور  قربانی کا ثواب حاصل کرنا چاہتا ہو تو اسے یہ کام کرنا چاہیئے

 1) ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد بال ناخن نہ کاٹے 

2) عید کے دن (نماز عید کے بعد، عید کے دن) اپنے بال ناخن کو کاٹ لے 

ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میرے پاس ایک بکری ہے  کیا میں اس سے اپنی ضروریات مکمل کرتا ہوں کیا میں اس کی قربانی کردوں تو آپ نے کہا نہیں بلکہ تم عید کی نماز کے بعد عید کے دن اپنے بال اور ناخن کاٹ لو اللہ کے پاس تمہاری یہی قربانی ہو جائے گی مطلب یہ ہے کے ایسا کروگے تو تمہیں  قربانی کا ثواب  مل جائے گا)

 حدیث کا حکم :-حسن 

حوالہ :- (سنن نسائی، صحیح  ابن حبان)

 مصنف:-شیخ وسیم محمدی، نذیری، گجراتی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.