السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
قربانی کی دعا
اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ
اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰ لِکَ اُمِرْتُ وَاَنَامِنَ الْمُسْلِمِیْن
.......اللهم منك ولك عن .... و ال
بسم الله الله اكبر
خالی جگہ میں جس کی طرف سے قربانی کر رہے ہے اس کا نام لے
مثال:- اللهم منك ولك عن وسيم و ال وسيم
اس کا ترجمہ یہ ہوگا کہ اے اللہ یہ تیری ہی طرف سے ہے اور تیری رضا کے لئے ہے وسیم اور وسیم کے گھر والے کی طرف سے قبول فرما
ترجمہ :- میں نے اپنا چہرہ اس اللہ کی طرف کر لیا ہے جس نے اسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں
میری نماز میری قربانی میرا جینا میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو ساری کائنات کا مالک ہے
اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمانو میں سے ہوں
یہ تیری ہی طرف سے ہے اور تیری ہی خوشی کے لیے ہے تو مجھ سے اور میرے گھر والو کی طرف سے قبول فرما
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں
اللہ سب سے بڑا ہے
حوالہ:-دکتور فضل الرحمن مدنی کی کتاب قربانی کے احکام و مسائل
صفحہ نمبر 178-179
مصنف:-شیخ وسیم محمدی، نذیری، گجراتی